رحیم یار خان موٹروے ایم فائیو پر مسافر وین ٹائر پھٹنے سے بس سے جا ٹکرائی، 13 جاں بحق

رحیم یار خان (92 نیوز) - رحیم یار خان موٹروے ایم فائیو پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث بس سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 13 جاں بحق ہوگئے۔
رحیم یار خان موٹروے ایم فائیو پر افسوسناک واقعہ میں رکن پور کے قریب مسافر وین کا ٹائر پھٹنے سے 13 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ وین ٹائر پھٹنے سے بےقابو ہوکر بس سے ٹکرا گئی، ایک جیپ بھی لپیٹ میں آئی، تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وین حادثہ میں زخمیوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی، پولیس کے مطابق جیپ میں سوار فیملی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔