اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کو حراست میں لے لیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف افتخار درانی نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔ شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکن تھانہ کوہسار پہنچیں۔
ادھر فواد چوھدری نے ٹویٹ پیغام میں کہا اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیریں مزار ی کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہےکہ کارروائی اینٹی کرپشن پنجاب نے کی ہے۔ گرفتاری کے وقت میری والدہ پر تشدد بھی کیا ہے۔