Wednesday, May 1, 2024

رہنما قاف لیگ مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش

رہنما قاف لیگ مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش
June 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنما قاف لیگ مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش ہو گئے۔

سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کے لیے ایف آئی اے کا سوالنامہ تیار کیا گیا۔ سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ رحیم یار خان شوگر مل  سے آپ کا کیا تعلق ہے؟2007 میں رحیم یار خان شوگر مل کی اجازت نامہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ مخدوم عمر شہریار نے  شوگر ملز کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟کیسکیڈ اورایکسز کمپنی سے آپ کا کیا تعلق ہے ؟

مونسی الہی سے پوچھا گیا ہے کہ نامزد ملزم محمد خان بھٹی اور واجد خان سے کیا تعلق ہے ؟کیا 14-2013 میں رحیم یارخان کمپنی کے شیئر خریدے جانے سے آپ آگاہ ہیں؟

مونس الہی  دوبارہ ایف آئی اے آفس پیش ہوئے۔ مونس الٰہی گزشتہ روز ایف آئی اے آفس پہنچے تاہم ایف آئی اے حکام نے آج صبح کا وقت دیا تھا۔

دوسری جانب ضلع کچہری لاہورمیں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے مونس الٰہی اور دیگر ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔