اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پیپلزپارٹی مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کر رہا ہوں۔ واضح طور پر بتادوں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا۔ میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا۔
نئے سینیٹر کیلئے پیپلزپارٹی کا چار ناموں پر غور ہے۔