Saturday, April 20, 2024

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل ٹریفک حادثے میں زخمی

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل ٹریفک حادثے میں زخمی
May 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی شہبازگل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ لاہور اسلام آباد موٹروے پر پیش آیا ۔ حادثے کے باعث ان کی گاڑی پلٹ کر سڑک کے کنارے سبز پٹی پر جا پہنچی تاہم شہباز گل کے مطابق وہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں جس کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم ٹو خانقاں ڈوگراں تحصیل صفدرآباد ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا۔ شہباز گل گاڑی نمبر اے ٹی یو 866 پر اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔  شہباز گل سمیت گاڑی میں موجود چار افراد حادثے میں معمولی زخمی ہوئے۔

موٹروے پولیس نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے لیا۔ بظاہر شہباز گل کی گاڑی کا حادثہ نیچرل معلوم ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلی گاڑی کی جانب سے بروقت بریک نہ لگنا حادثے کا باعث بنا۔