Saturday, May 4, 2024

لوگ چکنائی والا کھانا کیوں پسند کرتے ہیں ؟ محققین نے پہیلی سلجھا دی

لوگ چکنائی والا کھانا کیوں پسند کرتے ہیں ؟ محققین نے پہیلی سلجھا دی
October 6, 2016
لندن (ویب ڈیسک) کچھ لوگوں کو چکنائی والا کھانے ہی کیوں پسند ہوتے ہیں ؟ برطانوی محققین نے اس بات کا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو جینیاتی طور پر چکنائی والے کھانے پسند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں موٹاپے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج سے وابستہ محققین نے پینتالیس رضاکاروں کو مختلف کھانے پیش کیے۔ محققین نے مشاہدہ کیا کہ جن افراد کے جینز میں چکنائی کو پسند کرنے والا جین تھا ان افراد نے چکنائی والے کھانوں کو ترجیح دی اور باربار اسے تناول کرتے رہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جین کا نام ایم سی فور آر ہے۔ بھوک کو کنٹرول کرنے والا یہ جین تقریباً ہر ہزار افراد میں سے ایک میں پایا جاتا ہے۔ یہ تحقیق ”نیچر کمیونی کیشن“ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانوں میں ہماری پسند کا کم از کم جزوی حصہ ہمارے جینز پر منحصر ہے۔ محققین کے مطابق انسان کا ذہن کھانوں میں موجود چکنائی کا اندازہ لگا لیتا ہے۔