Saturday, April 20, 2024

پنڈی میں نیٹ پریکٹس تھی ،اصل میچ 2 نومبر کو ہوگا  : عمران خان

پنڈی میں نیٹ پریکٹس تھی ،اصل میچ 2 نومبر کو ہوگا  : عمران خان
October 29, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے  سربراہ  عمران  خان  کہتے ہیں کہ پنڈی  میں  نیٹ پریکٹس تھی اصل میچ تو دونومبرکوہوگا حکمران چاہے بیس  ہزارپولیس اہلکار لگا لیں سونامی کو نہیں  روک  سکتے عمران خان نے کھلاڑیوں کے حوصلے کی  تعریف کی اور کہا کہ وہ دو نومبر تک  پولیس کے ہاتھ نہ آئیں۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے کپتان  عمران خان بنی گالا میں جمع  کھلاڑیوں سے ملے ان کا حوصلہ بڑھایا   اور انہیں دو نومبر کے لئے   بھرپور تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  بڑے میچ سے پہلے کوئی بھی کھلاڑی پکڑ ا نہ جائے۔ عمران  خان نے اپنے مخصوص انداز  میں حکومت کو للکارا  اور کہا کہ   ہزاروں پولیس اہلکار مل کر بھی سونامی کو نہیں روک سکتے راولپنڈی میں توصرف نیٹ پریکٹس تھی  حکمرانوں سے اصل میچ2نومبرکوہوگا اور پھر نوازشریف کوبتائیں گےکہ جمہوریت کیاہوتی ہے۔ مختصر خطاب کے بعد عمران خان  واپس اپنی  رہائش گاہ  پہنچ گئے اور  کھلاڑیوں کو متبادل  راستوں  سے  بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کر دی۔