Friday, April 26, 2024

رئیل میڈرڈ اور لیگاوارسا کا فٹ بال میچ تماشائیوں نے میدان جنگ بنا دیا

رئیل میڈرڈ اور لیگاوارسا کا فٹ بال میچ تماشائیوں نے میدان جنگ بنا دیا
October 19, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) سپین میں فٹ بال میچ سے قبل سٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں میں جھڑپیں۔ تماشائیوں کا پتھراو، آگ کے گولے پھینکے۔ پولیس نے بھی لاٹھی چارج کر کے خوب دھلائی کی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں رئیل میڈرڈ اور لیگا وارسا کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل سان تیاگو برناڈو سٹیڈیم کے باہر تماشائی اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے بعد سٹیڈیم کے باہر کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ لیگا وارسا فٹ بال کلب کے حامیوں نے پولیس پر پتھراو کیا اور آگ کے گولے پھینکے جس پر پولیس نے بپھرے تماشائیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔