Friday, April 19, 2024

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 9 اکتوبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 9 اکتوبر کو ہوگی
September 26, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ اور عید میلادالنبی9 اکتوبر کو ہوگی۔

ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول بروز بدھ 28 ستمبر کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہوگی۔