عرب اتحاد نے حوثیوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا، بیلسٹک میزائل اور 10 ڈرونز تباہ

ریاض (92 نیوز) - عرب اتحاد نے حوثیوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا، بیلسٹک میزائل اور 10 ڈرونز تباہ کردیئے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے پہلا حملہ جمعہ کی صبح کیا، 6 بارود بردار ڈونز کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق دوپہر کو حوثی باغیوں نے 3 بارود ڈرون بھیجے، ان کو بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا، جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران پر بارود بردار ڈرون کو تباہ کیا گیا۔