Saturday, July 27, 2024

رائے سے اختلاف ہوسکتا ہے، سچ سے نہیں، نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

رائے سے اختلاف ہوسکتا ہے، سچ سے نہیں، نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
August 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ رائے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، سچ سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اسلام آباد میں صحافیوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہا میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے، مثبت صحافت کا معاشرے پر اچھا تاثر قائم ہوتا ہے، صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں، آئین کی شق 19 اے عوامی اہمیت کی معلومات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کہتے ہیں کہ جج کا کام صحافت کے کام سے زیادہ مختلف نہیں، جج اور صحافی دونوں ہی سچ کی تلاش میں نکلتے ہیں،،، کہا جاتا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کو ووٹ کا حق نہ دینا نا انصافی ہے۔

نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رائے دینا اپنی جگہ لیکن سچ سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، صحافی جب بھی کسی معاملے پر بات کرے یہ لازم بتائے کہ یہ اس کی رائے ہے یا خبر، کیونکہ سچ کا نتیجہ ہمیشہ مثبت نکلتا ہے۔