Friday, May 3, 2024

دنیا کے 200 ممالک گرین ہاﺅس گیسوں کا استعمال محدود کرنے پر متفق ہو گئے

دنیا کے 200 ممالک گرین ہاﺅس گیسوں کا استعمال محدود کرنے پر متفق ہو گئے
October 15, 2016
کگلی (ویب ڈیسک) دنیا کے دو سو ممالک ماحولیاتی تحفظ کیلئے گرین ہاو¿س گیسوں کا استعمال محدود کرنے کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روانڈا کے دارالحکومت میں کانفرنس کے شرکاءاس معاہدے پر متفق ہوگئے کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک سے پہلے کیمیائی مادوں کا استعمال کم کریں گے۔ معاہدے کو ماحولیاتی تغیرات روکنے کیلئے اہم قدم قراردیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کے شرکاءتین گروپوں میں بٹے ہوئے تھے۔ ترقی پذیر ممالک کا موقف تھا کہ گرین ہاو¿س گیسوں کے مضر اثرات کاربن ڈائی اوکسائڈ گیسوں سے ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہیں۔ روانڈا کے وزیر قدرتی وسائل ونیسنٹ بیروتا نے معاہدے کی شرائط کا اعلان کیا تو کانفرنس ہال زوردار تالیوں سے گونج اٹھا۔ امریکہ‘ یورپ اوربعض ممالک اگلے دو سال میں گرین ہاوس گیسوں کا استعمال دس فیصد جبکہ دوہزار چھتیس تک پچاسی فیصد تک کم کر دیں گے جبکہ بھارت، ایران، عراق، پاکستان اور خلیجی ممالک دوہزار چوبیس یا اٹھائیس تک ان گیسوں کا استعمال موجودہ سطح پر برقرار رکھیں گے اور اس کے بعد بتدریج اس میں کمی کریں گے۔ ہائیڈروجن، فلورین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ وہ گیسز ہیں جو فریزرز، ائیر کنڈیشنرز اورکرم کش ادویہ میں استعمال ہوتی ہیں اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا باعث ہیں۔