Thursday, March 28, 2024

راولپنڈی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے 5 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے 5 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا
October 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے علاقے سول لائن، صادق آباد، ایئرپورٹ اور کینٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس، حساس اداروں اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔