Thursday, April 25, 2024

 دہشت گردوں کو را فنڈنگ کر رہی : سرفراز بگٹی

 دہشت گردوں کو را فنڈنگ کر رہی : سرفراز بگٹی
October 5, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں امن کے دشمنوں کا ایک اور حملہ دہشت گردوں نے بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے کوتاہی کا مرتکب ہونے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔ دہشت گردوں کو را فنڈنگ کر رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں خون کے پیاسوں نے پھر نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا  دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ کیرانی روڈ پر پیش آیا جہاں امن دشمنوں نے  ایک بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہلاک شدگان کا تعلق ہزارہ قبیلہ سے بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دو دہشت گردوں نے بس میں گھس کر فائرنگ کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے را فنڈنگ کرتی ہے سوئیں گے نہیں،دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے۔ ادھر  وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھی اس بھیانک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تخریب کاری میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔