رات گئے سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی 2 گاڑیاں گھر کے باہر آئیں، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں رات گئے سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی دو گاڑیاں میرے گھر کے باہر آئیں۔
شیخ رشید نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ان اہلکاروں کو کہا کہ اگر آپ کے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں تو ساتھ چلتا ہوں، گرفتاری وارنٹ کے بغیر ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ آج دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ حکمران لانگ مارچ کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پہلے ہفتے میں ہی یہ لوگ حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ حکومت نے اپنے ہی گھروں میں تھانے بنائے ہوئے ہیں۔