Thursday, March 28, 2024

عراق کے علاقے کرکوک میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

عراق کے علاقے کرکوک میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
December 18, 2022 ویب ڈیسک

کرکوک (92 نیوز) - عراق کے تیل سے مالا مال علاقے کرکوک میں بم دھماکہ میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ صفرا گاؤں کے قریب ہوا، جو کرکوک سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، اس نے مزید کہا کہ دو دیگر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اگرچہ کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن داعش کے عسکریت پسنداس علاقے میں سرگرم ہیں۔ عراق نے دسمبر 2017 میں اس گروپ پر فتح کا اعلان کیاتھا ، جس نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا تھا۔