Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ
December 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 78 رنز کی برتری ملی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ 136 اسکور کرکے آؤٹ ہوئے، امام الحق 121، عبداللہ شفیق 114 اور آغا سلمان نے 53 رنز بنائے۔

سعود شکیل 37، محمد رضوان 29، اظہر علی 27، زاہد محمود 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نسیم شاہ نے 15 اور حارث رؤف نے 12 اسکور کیے۔

انگلینڈ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے۔ ہدف دینے کے لیے انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنالیے ہیں۔