Friday, April 26, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ، امام الحق کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان کے ایک وکٹ پر 245 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، امام الحق کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان کے ایک وکٹ پر 245 رنز
March 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی ٹیسٹ پہلے دن پاکستان نے امام الحق کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایک وکٹ پر 245 رنز بنا لیے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سومند ثابت ہوا، راولپنڈی ٹیسٹ پہلے دن پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستانی اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی، انہوں نے 2 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنائے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے اظہر علی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز اوپنر عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔