Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی رحمان آباد اسٹیشن پر موجود میٹرو بس میں فیول لیک ہونے سے آگ لگ گئی

راولپنڈی رحمان آباد اسٹیشن پر موجود میٹرو بس میں فیول لیک ہونے سے آگ لگ گئی
August 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی رحمان آباد اسٹیشن پر موجود میٹرو بس میں فیول لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔ میٹرو بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس میں فیول لیک ہونے سے آگ لگی۔ بس میں مسافروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ میٹرو عملے نے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ بس سے اٹھنے والا دھواں اور شعلے دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ترجمان 1122 کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ بس مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے۔ میٹروبس میں آگ لگنے کے بعد جڑواں شہروں میں بس سروس معطل ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔