Tuesday, May 7, 2024

راولپنڈی میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل

راولپنڈی میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل
January 30, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - متروکہ وقف املاک بورڈ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل کر دی۔

حکام نے علی الصبح پولیس کی مدد سے لال حویلی کے چار یونٹ سیل کئے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بورڈ آصف خان کےمطابق تین مرلے رجسٹری والی جگہ فی الحال چھوڑی گئی ہے، رجسٹری کی تصدیق کرائی جائےگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی انکی ملکیت ہے، آصف نامی فرنٹ مین نے رانا ثناء کی ایما پر سب کیا۔

ادھر لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔