Thursday, April 18, 2024

راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت، بچہ جاں بحق، 35 افراد زخمی

راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت، بچہ جاں بحق، 35 افراد زخمی
February 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، مختلف حادثات میں بچہ جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے۔

راولپنڈی میں دوران بسنت منچلوں نے قاتل ڈور کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ زیادہ تر حادثات ہوائی فائرنگ اور قاتل ڈور پھرنے سے ہوئے۔

راولپنڈی پولیس کے افسران نے ڈرون کیمروں کی مدد سے نشاندہی کرکے پتنگ بازوں اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اپنے عملے کے ذریعے کاروائیاں کیں، کریک ڈاؤن میں 145 افراد گرفتار کرلیے۔

دوسری جانب مساجد سے پتنگ بازی پر پابندی کے اعلانات بھی کرائے گئے۔