Friday, April 19, 2024

راولپنڈی لال حویلی پر پولیس کا ایکشن، 60 سے زائد افراد گرفتار

راولپنڈی لال حویلی پر پولیس کا ایکشن، 60 سے زائد افراد گرفتار
May 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی لال حویلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد افراد گرفتار کر لیئے۔

لال حویلی کے باہر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کی آمد ہوئی۔ کارکنان نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور عمران خان کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی پر پولیس نے انہیں بھی گرفتار کر لیا۔

شیخ رشید نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عدلیہ اور متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کو کہتا ہوں یہ دیکھیں انارکی کون پھیلا رہا ہے ۔ چھاپوں کا مطلب یہ نہیں کہ لانگ مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ تاخیر ہو سکتیں ہے مگر لانگ مارچ میں شریک ضرور ہونگے ۔ آج فوج اور عدلیہ پر ملک بچانے کی بھاری ذمہ داری ہے۔