راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گراؤنڈ کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گراؤنڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی۔
اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ عوام نے عمران خان کا ایسا استقبال کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا، ہم نے 60 تعلیمی ادارے اور چار ویمن یونیورسٹیاں بنائیں یہ اس کا بھی نتیجہ تھا۔
کل راولپنڈی کی عوام نے جو تاریخ ساز پریڈ گراؤنڈ کے لیے ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا،اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔راولپنڈی کے لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا اور ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے،4 ویمن یونیورسٹیاں بنائی یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 3, 2022