Saturday, May 18, 2024

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر رقاصہ بسمہ کو قتل کر دیا

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر رقاصہ بسمہ کو قتل کر دیا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کےعلاقے ڈھوک کھبہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈانسر بسمہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی تھے۔ صبح تقربیاَ ساڑھے پانچ بجے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ۔ ملزمان میں حمزہ نامی ملزم مقتولہ  کا دوست تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی ۔ مقتولہ بسمہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ مقتولہ کا تعلق ملتان بتایا جا رہا ہے۔

سی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو فوری طور پرملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی راولپنڈی میں لائیو شو کے دوران ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔