Wednesday, April 24, 2024

راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازات

راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازات
May 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وطن عزیز کی حفاظت کیلئے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بطور تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجموعی طور پر 88 افسروں اور جوانوں کو اعزازات دیئے۔ 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 7 افسران، 3 جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور 30 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔

 پروقار تقریب میں افسروں اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔