Wednesday, April 24, 2024

راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد
May 20, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاندار خدمات پر فوجی افسران و جوانوں کو 89 تمغہ امتیاز ملٹری، 36 ستارہ امتیازملٹری اور 19 تمغہ بسالت عطا کیے گئے۔ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شہدا کے لواحقین نے بعد از مرگ ان کے اعزازات وصول کیے۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد کی شرکت ہوئی۔