Thursday, April 25, 2024

حیدرآباد: رینجرز نے ایم کیو ایم کے دو غیر قانونی دفاتر مسمار کردیئے

حیدرآباد: رینجرز نے ایم کیو ایم کے دو غیر قانونی دفاتر مسمار کردیئے
October 23, 2016
حیدرآباد(92نیوز)رینجرز نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کےدومزید غیر قانونی دفاتر مسمار کردیئے جبکہ سرکاری عمارتوں میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر خالی کرواکرمتعلقہ اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں ایم کیوایم  کےغیرقانونی دفاترگرائےجانےکاسلسلہ جاری ہے رینجرزنے تازہ کارروائی کی  حیدرآبادمیں جہاں  متحدہ کےدودفاترکوملبےکاڈھیربنادیاگیا۔ رینجرز کی نگرانی میں بلدیہ کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سےپہلے ذیل پاک کالونی سائٹ ایریا میں قائم ایم کیو ایم لندن کا غیر قانونی دفترگرایا۔ جس کے بعد لیاقت اشرف کالونی میں تفریحی پارک کے اندر قائم ایم کیو ایم کا یونٹ آفس بھی مسمار کردیاگیا اس کےعلاوہ رینجرز نےاسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ افسران کے ساتھ  لبرٹی چوک اور مسان روڈ پر واقع سرکاری عمارتوں میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر کادورہ  بھی کیا۔ دونوں دفاتر کو تالے لگے ہوئے تھے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ افسران کی مشاورت سےرینجرز نےفیصلہ کیاکہ یہ دفاترگرانے کی بجائےخالی کراکر متعلقہ سرکاری اداروں کے حوالے کردیئے جائیں گے۔