Friday, April 26, 2024

سرکاری کرسیوں پر بیٹھے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو نکالنے کا فیصلہ

سرکاری کرسیوں پر بیٹھے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو نکالنے کا فیصلہ
October 23, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم لندن کے ارکان ندیم نصرت اور واسع جلیل کےخلاف پاکستان میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بانی کا پاکستان مخالف ایجنڈا کسی صورت مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ذرائع کا کہنا ہے لندن میں بیٹھے ایم کیوایم رہنما پاکستان اور با لخصوص کراچی میں بدامنی پھیلارہے ہیں اور اپنے پاکستانی ایجنٹوں سے ملک دشمن کارروائیاں کروانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بانی کا پاکستان مخالف ایجنڈا کسی صورت مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا۔ nadeem nusrat and wasay jalil دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت اور واسع جلیل کے خلاف پاکستان میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع رینجرز کے مطابق دونوں رہنماوں کے پاکستان میں وابستہ مفادات کے خلاف چند روز میں باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔ لندن میں بیٹھے ایم کیوایم رہنما پاکستان میں کاروبار کررہے ہیں، اس کے علاوہ متعدد اراکین اور ان کے قریبی رشتے دار کراچی واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں گریڈ سترہ کے ملازمین ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے حکمت عملی تحت واٹر بورڈ میں سی بی اے کی آڑ لے رکھی ہے۔ ان میں سی بی اے چیئرمین نعیم، صدر شفیق، جنرل سیکرٹری راشد جمال، زاہد محمود‘ شعیب تغلق‘ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج شکیل‘ جاوید کاظمی، شکیل عمر اور شیخ خالد سلطان شامل ہیں۔ یہ تمام عہدیدار واٹر بورڈ سے گاڑیاں، پٹرول اور سرکاری مکانات کی سہولتیں بھی لے رہے ہیں۔