Friday, April 19, 2024

رینجرز کی کارروائی ،سیاسی جماعت کے 2 کارکن گرفتار

رینجرز کی کارروائی ،سیاسی جماعت کے 2 کارکن گرفتار
September 26, 2016
  کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی کے علاقے  علی گڑھ اور قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم  کے کارکن محمد علی اور حسن رضا کوگرفتار کرکے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق   ملزموں کے قبضہ سے سیکڑوں بندوقیں اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کےمطابق ملزمان  شہر میں بڑی افراتفری مچانے کی تیاری کررہے تھے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں اسلحہ سمیت دھر لیا ہے۔