Tuesday, April 23, 2024

حیدرآباد سے ایم کیو ایم لندن کے دو کارکن گرفتار‘ اسلحہ برآمد

حیدرآباد سے ایم کیو ایم لندن کے دو کارکن گرفتار‘ اسلحہ برآمد
October 23, 2016
حیدرآباد (92نیوز) کراچی سے ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں کی گرفتاری کے بعد حیدرآباد میں بھی رینجرز ان ایکشن‘ دو کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ اہم رہنما رشید بھیا کے گھر پہ بھی چھاپے مارے گئے‘ ممبرایڈہاک کمیٹی مفرور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے فقیرکا پڑ سے ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں انتخاب عالم اور راحیل کو گرفتار کر لیا۔ رینجرزنے سرچ آپریشن بھی کیا جس کے دوران ایک مکان سے اسلحہ برآمد ہوا۔ اسی طرح رینجرز نے الوحیدکالونی اور حالی روڈ پر بھی کارروائی کی اور ایم کیو ایم لندن کی حیدرآباد میں ایڈہاک کمیٹی کے رکن رشید بھیا کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا۔