Thursday, April 25, 2024

اڑتیس سالہ رنگنا ہیراتھ سری لنکا کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے

اڑتیس سالہ رنگنا ہیراتھ سری لنکا کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے
October 26, 2016
کولمبو (ویب ڈیسک) مشکلات کا شکار سری لنکن ٹیم کو رنگنا ہیراتھ کی صورت میں نیا کپتان مل گیا ہے۔ کپتان اینجیلو میتھیوز اور نائب کپتان دنیش چندی مل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لے رہے جس پر قرعہ رنگنا ہیراتھ کے نام نکل آیا اور انہیں قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح اڑتیس سالہ رنگنا ہیراتھ سری لنکا کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں۔ رنگنا ہیراتھ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ رنگنا ہیراتھ کا کہنا ہے آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد سری لنکن ٹیم زیادہ پراعتماد ہے اور زمبابوے میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ ہیراتھ کی شاندار باو¿لنگ کے باعث سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں پہلی دفعہ وائٹ واش شکست دی تھی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 29 اکتوبر کو ہرارے میں شروع ہوگا۔