Thursday, September 19, 2024

رانا ثناء کی عمران خان حملہ کیس میں شامل تفتیش ہونیکی مشروط پیشکش

رانا ثناء کی عمران خان حملہ کیس میں شامل تفتیش ہونیکی مشروط پیشکش
November 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی عمران خان حملہ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی مشروط پیشکش کردی۔

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں انہوں نے جو دو باتیں کی ہیں، وہ بھی تفتیش میں لائیں گے، ایک ملزم مذہبی انتہا پسند ہے، دوسرا عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں، آزاد بورڈ عمران خان کا معائنہ کرے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا آرمی چیف سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر یقین ہے، فوج منظم ادارہ ہے، کوئی فرد ادارے کی پالیسی کیخلاف نہیں جا سکتا، اگر کوئی ادارے کیخلاف جائے تو وہ بچ نہیں سکتا۔