رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 28 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

گوجرانوالہ (92 نیوز) - انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
اداروں، چیف سیکرٹری پنجاب کو دھمکانے اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے محفوظ فیصلہ سُنا دیا۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 28 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم صادر کردیا۔