Friday, April 19, 2024

رانا ثنا کے حکم پر پانچ لوگ مارے گئے، شیخ رشید

رانا ثنا کے حکم پر پانچ لوگ مارے گئے، شیخ رشید
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے رانا ثنا کے حکم پر پانچ لوگ مارے گئے۔

 شیخ رشید نے کہا اگر ہم ری ایکشن دیتے تو زیادہ لوگ مر سکتے تھے۔ رانا ثنااللہ کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ رانا ثنااللہ نے اپنے اوپر لگے الزامات میں اضافہ کیا۔ کل رانا ثنااللہ نے دہشت پھیلائی۔ امپورٹڈ حکومت کے صرف چند دن رہ گئے ہیں۔ مقتدر حلقے پیچھے بیٹھ کر اپنا آئینی رول ادا کر رہے ہیں۔ بی اے پی کے اگر چار ووٹ نکل گئے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ امید ہے 31 مئی سے قبل مسئلہ حل ہو جائے گا۔

شیخ رشید بولے اگر 31 مئی تک حل نہ نکلا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے۔ امپورٹڈ حکومت کے صرف چند دن رہ گئے۔ تشدد کیلئے پورے پاکستان کی فورس منگوائی گئی تھی۔ میڈیا نے پرتشدد ماحول میں جرت مندانہ رپورٹنگ کی۔