Thursday, April 25, 2024

رانا ثنا اپنے وزیراعلیٰ کو بچا نہیں پائے، گورنرراج کیا لائیں گے: فواد چودھری، عمران اسماعیل

رانا ثنا اپنے وزیراعلیٰ کو بچا نہیں پائے، گورنرراج کیا لائیں گے: فواد چودھری، عمران اسماعیل
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور عمران اسماعیل رانا ثنا اپنے وزیراعلیٰ کو بچا نہیں پائے، گورنرراج کیا لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، فواد چودھری نے کہا کہ پورا ملک جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل سے کہوں گا مولانا فضل الرحمان کو اچھا سا دماغی ڈاکٹر دیں، ویسے تو مولانا فضل الرحمان کے پاس سکون میں رہنے کے کافی طریقے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا یہ حکومت اپنے بوجھ سے خود نیچے گررہی ہے، لندن اور پاکستان کی منصوبہ بندی میں کوئی فرق نہیں تھا۔ حکومت گرانے کی سازش نواز شریف کی تھی، نواز شریف اور مریم نواز حکومت گرانے میں مکمل ملوث تھے، یہ اب ویسے ہی باتیں پھیلا رہے ہیں یہ ہم اس حق میں نہیں تھے۔

پی ٹی آئی رہنما بولے کہ روپیہ 62 فیصد قدر کھو چکا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پونے 3 ارب ڈالر ماہانہ ہے، معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ان حالات میں سب سے بہتر حل نگران حکومت لاکر الیکشن کی طرف بڑھنا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان اب سندھ میں زیادہ وقت گزاریں گے اور زرداری مافیا کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہم کیسز کے خاتمے پر بات چیت کے لئے تیار نہیں، ہم صرف انتخابات کی اصلاحات پر ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اپنا بیانیہ بنانے کے چکر میں اداروں کو کمزور نہیں کیا جاتا، مسلم لیگ ن نے 18 لوٹوں کو ٹکٹ دیئےعوام نے اپنا فیصلہ دیدیا، اسکے بعد نون لیگ حمزہ کو ویسے ہی استفعی دیدیا چاہے تھا۔ مولانا فضل الرحمٰن تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے پچیس مئی کو سیاہ تاریخ لکھی گئی، چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔