Friday, April 26, 2024

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے جان کی دھمکی کے بیان کو ڈرامہ قرار دیدیا

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے جان کی دھمکی کے بیان کو ڈرامہ قرار دیدیا
May 15, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے جان کی دھمکی کے بیان کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

وزیرداخلہ کہتے ہیں جیسے امریکی سارش ڈرامہ تھی اب عمران خان کا بیان نیا ڈرامہ ہے۔ عمرا ن خان کی جان کو خطرہ ہے تو شواہد پیش کریں، عدالتوں کو سابق وزیراعظم کے بیان کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے عمران خان کا بیان فراڈ اور جھوٹ ہے، ہم نے عمران خان کو وزیراعظم لیول کی سکیورٹی دی ہے۔