Thursday, April 25, 2024

رانا ثناء اللہ کی شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات، ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

رانا ثناء اللہ کی شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات، ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا
January 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی شہید عدیل حسین کی فیملی سے پولیس لائنز اسلام آباد میں ملاقات کی، شہید عدیل حسین کی بیوہ کو شہید پیکیج کا ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات میں شہید عدیل حسین کے والدین، بیوہ، بچے اور اس کا بھائی شامل تھا۔ وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہید عدیل حسین کے بچوں کے گھر کیلئے مزید سوا کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شہید عدیل حسین کی فیملی کو تاحیات ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔