Saturday, April 20, 2024

رانا ثناء اللہ کی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک جلسے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

رانا ثناء اللہ کی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک جلسے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
March 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک پر جلسے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ڈی چوک پر عوام کی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں کی کال ملنے پر کارکنان ڈی چوک کی طرف مارچ شروع کر دیں۔"

دریں اثنا، پی ڈی ایم کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے پہلے ہی جے یو آئی کے کارکنوں کو ڈی چوک پر جمع ہونے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔