Wednesday, April 24, 2024

رانا ثنا اللہ کی ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد آمد، رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات

رانا ثنا اللہ کی ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد آمد، رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات
September 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات کی۔

تین لاپتہ کارکنان کی لاشیں ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے ردعمل پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی کراچی آمد ہوئی۔ گمشدہ کارکنان کے اہلخانہ سے ملے اور ان کی فریاد سنی۔

وفاقی وزرا ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ نے گمشدہ افراد سے متعلق ایم کیوایم کے موقف کو تسلیم کیا، کہا کہ قوم کے لیےباعث شرمندگی ہے کہ لوگ لاپتہ کر دئیے جائیں۔ اس معاملے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ تشدد اور گمشدگی احترام آدمیت کےخلاف ہے۔ احترام انسانیت نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے تجویز دی کہ لاپتہ کرنے والوں کو سزا دینے کے بجائے صرف لوگ واپس کرا دئیے جائیں اتنی سزا دیں جتنا جرم کیا ہے۔

پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مسٹر ایکس مسٹر وائے کہنے کے بجائے عمران خان سیدھی بات کرے۔ ان کے لیےمعجون تیار کر لیا۔