Saturday, May 18, 2024

رانا ثنا اللہ کا عراقی ہم منصب عثمان علی فرہود سے رابطہ، پاکستانی زائرین کے ویزا اجرا میں تاخیر پر بات چیت

رانا ثنا اللہ کا عراقی ہم منصب عثمان علی فرہود سے رابطہ، پاکستانی زائرین کے ویزا اجرا میں تاخیر پر بات چیت
September 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فرہود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستانی زائرین کے ویزا اجرا میں تاخیر، ویزا تعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کو عراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی جس پر عراقی ہم منصب نے تمام تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ ہوا جبکہ مسائل کے پائیدار حل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی جو انھوں ںے قبول کر لی۔