Friday, April 26, 2024

رانا ثنا اللہ فاشسٹ ریاست کی نمائندگی کررہے ہیں، فواد چودھری

رانا ثنا اللہ فاشسٹ ریاست کی نمائندگی کررہے ہیں، فواد چودھری
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا لگتا ہے رانا ثنا اللہ فاشسٹ ریاست کی نمائندگی کررہے ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بولے منتخب حکومت ایسی بیان بازی افورڈ نہیں کرتی، رانا ثنا اللہ نے صحیح کہا ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

فواد چودھری نے کہا رانا ثنا ملک کے وزیر داخلہ نہیں، نواز شریف کے ذاتی گارڈ رہے ہیں۔ پاکستان کا المیہ ہے، وزیرداخلہ کی ذہنی حالت بیان سے ظاہر ہوتی ہے۔