Sunday, September 8, 2024

رانا ثنا اللہ انسداد منشیات عدالت میں پیش، دیگر ملزمان نے بھی حاضری مکمل کرائی

رانا ثنا اللہ انسداد منشیات عدالت میں پیش، دیگر ملزمان نے بھی حاضری مکمل کرائی
January 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ انسداد منشیات عدالت میں پیش ہو گئے۔ دیگر ملزمان نے بھی حاضری مکمل کرائی۔

آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیئے گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا بولے ملک بحرانی کیفیت میں ہے اور حکومت صرف انتقام لینے میں مصروف ہے۔ نواز شریف جب بھی آئے اپنی مرضی سے آئیں گے۔ انہوں نے وفاقی وزرا پر ججز کو دھمکانے کا الزام بھی لگا دیا، کہا ملک میں 35 سال تک صدارتی نظام رہا۔ حکومتی ترجمان ججوں کو دباؤ میں لانے کے لئے روز پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ن لیگ سمجھتی ہے 73 کا آئین متفقہ ہے۔ تمام آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انارکلی میں دھماکہ ہوا تو وزیر اعظم کیا کررہے تھے؟، آئین پر عمل کرنے سے ہی ملک میں بہتری ہے۔

واضح رہے اینٹی نارکوٹکس عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برامدگی کیس کی سماعت میں عدالت نے رانا ثناءاللہ کو طلب کر رکھا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت مقدمات درج کر رکھے ہیں۔