Friday, May 10, 2024

رمضان شوگر ملز کیس ،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

رمضان شوگر ملز کیس ،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع
January 7, 2020
لاہور ( 92 نیوز) رمضان شوگر ملز کیس  میں حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روزکی توسیع کر دی گئی ، عدالت نے 17 جنوری کو دوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا،عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ رمضان شوگر ملز  کیس میں حمزہ شہبازکو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جیل سےاحتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئےانہیں سترہ جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ، شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر انکے وکیل امجد پرویز کی جانب سے تفصیلی دلائل دیے گئے ، رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہبازکےصحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا تھا ، میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور ایران امریکہ کشیدگی  پرسوال کا جواب گول کر گئے،حمزہ شہباز نے صرف موسم پربات کی۔ اس دوران آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پربھی فیصلہ محفوظ کیا اورسماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔