Saturday, May 4, 2024

رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آیا، سبزیوں کے ساتھ اجناس کی ریٹس بھی ہائی

رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آیا، سبزیوں کے ساتھ اجناس کی ریٹس بھی ہائی
April 13, 2022 ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) - رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آیا۔ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ اجناس کی ریٹس بھی ہائی ہو گئے۔

دالیں مزید پانچ روپے کلو تک مہنگی ہو گئیں۔ مونگ اور مسور کی دال کی ڈبل سنچری، بیسن 180 روپے کلو میں فروخت ، چکی کا آٹا 85 روپے، فائن آٹا 80 روپے کلو ہو گیا۔ رمضان المبارک میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا گیا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 فیصد اضافے سے محنت کش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مٹر 80 روپے کی بجائے 200 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ بھنڈی 160 سے 250، کدو 80 سے 160 اور ٹنڈے 60 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگ گئے۔ پیاز 40 سے 80، ٹماٹر 100 سے 240 روپے اور دیسی توری 250 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ گاجر ، گوبھی، آلو، بینگن اور پالک کی قیمتیں بھی 20 سے 40 روپے کلو بڑھ گئیں۔

عوام نے رمضان بازاروں میں دستیاب اشیا غیرمعیاری ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ اوپن مارکیٹ کی نسبت قیمتوں میں بھی فرق معمولی دکھائی دیا۔