Friday, April 19, 2024

رمضان المبارک اور شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھ گیا

رمضان المبارک اور شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھ گیا
April 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رمضان المبارک اور شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ار ہے۔ لاہور سمیت اکثر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھ گیا۔

لیسکو کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شہر میں 7 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کواذیت میں مبتلا کر دیا۔ گرم موسم اور سحر و افطار پر لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

 ادھر پتوکی میں بھی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نارووال شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پاکپتن کے شہری علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔ رینالہ خورد اور نواح میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہو گیا ہے۔ الہ آباد اور نواحی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ پر شہری تنگ آ گئے۔ قصور اور نواح میں 10 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ تربیلا ڈیم گزشتہ 2 ماہ سے خالی ، صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث عید سے پہلے چھوٹی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔