Thursday, May 2, 2024

ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ

ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ
April 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ 

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتیں لاہور اور دیگر شہروں سے ملیں۔ قوم اتحاد کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ 3 اپریل (اتوار) کو ملک بھر میں مومنین روزہ رکھیں گے۔ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مقدس مہینے کے دوران مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں، نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا، سعودی عرب اور کئی مغربی ملکوں میں ہفتے کو پہلا روزہ رکھا گیا۔