Sunday, May 19, 2024

ریال میڈرڈ نے یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ریال میڈرڈ نے یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
May 29, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - ریال میڈرڈ نے یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پیرس میں  فٹبال کے ہونے والے بڑے مقابلے میں اسپینش کلب  ریال میڈرڈ  اور   انگلش کلب لیور پول کی ٹیمیں  آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے پہلے  ہاف میں  ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر   خوب حملے  کیے لیکن دونوں ٹیمیں  گول  کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف میں 59ویں منٹ میں ونیسیئس جونیئر نے گیند کو جال میں پھینک کر ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی  جو  میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

ریال میڈرڈ   کی  بڑی جیت  پر  کھلاڑیوں اور فینز نے بھر پور جشن منایا۔