Wednesday, October 5, 2022

راجن پور، روجھان، ڈیرہ غازی اور تونسہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

راجن پور، روجھان، ڈیرہ غازی اور تونسہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
August 22, 2022 ویب ڈیسک

راجن پور/روجھان (92 نیوز) - راجن پور، روجھان، ڈیرہ غازی اور تونسہ میں رود کوہیوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے مزید کئی بستیوں میں تباہی پھیلا دی۔

مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلوں نے ہر سو تباہی مچا رکھی ہے، روجھان کے 80 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں اجڑ چکی ہیں، فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں، متاثرین مجبور و لاچار بن کر قومی شاہراہ پر بے سروسامانی کے عالم میں موجود ہیں۔

سیلاب کے باعث سینکڑوں متاثرہ خاندان بچے خواتین بزرگوں کو غذائی قلت کا شکار ہیں، تین روز سے نا کھانا ہے ناہی ہینے کا پانی میسر ہے۔ انتظامیہ کی تمام تر امدادی کوششیں بھی کم پڑنے لگی ہیں، وہیں فلاحی تنظیموں سمیت 92 نیوز فاونڈیشن دکھی لوگوں کے لئے تیار کھانا، راشن تقسیم کرنے میں پیش پیش ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں سیلابی پانی نے مزید بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا راجن پور کا علاقہ فاضل پور بھی پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ چھتیں گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جانبحق ہو چکے ہیان راجن پور شہر کو بچانے کے لیے انڈس روڈ پر کٹ لگا کر عارضی پل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔