Thursday, March 28, 2024

راجن پور، دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راجن پور، دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
December 19, 2022 ویب ڈیسک

راجن پور (92 نیوز) - راجن پور میں انڈس روڈ شاہ والی کے قریب دھند کے باعث دو بسیں آپس میں ٹکرانے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پشاور سے کراچی جانے والی کوچ اور کوئٹہ سے راجن پور آنے والی کوچ دھند کی وجہ سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو روجھان اور راجن پور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد میں غلام شبیر کشمور، نادر روجھان، بھٹوروجھان، کفائت اللہ لکی مروت، کاشف ہنگو، عمران بلوچستان، شیر زمان بلوچستان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔