Thursday, April 18, 2024

راجہ پرویز اشرف نے سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی

راجہ پرویز اشرف نے سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی
May 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔

سویٹ ہومز اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یتیم اور بے سہارا بچوں میں عیدی تقسیم کی جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سویٹ ہومز میں یتم بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہومزمیں تقریب سے خطاب میرے لئے اعزاز، خوشی کی بات ہے کہ آج کے دن آپ کے ساتھ ہوں، پاکستان سویٹ ہوم اللہ پاک کا ہمارے لئے تحفہ ہے۔ سویٹ ہوم دنیا میں ایک مثال بن گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، ملک سے محبت ہماری روح، سوچ میں شامل ہے۔ زمرد خان کو دیکھ کر سوچا تھا کہ ان سے اللہ نے سیاست سے بڑا کام لینا ہے۔ زمرد خان کو سیاست میں واپسی کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے سویٹ ہوم کی خدمت اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ کرنے کا مشن جاری رکھنے کا کہا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان سے محبت اور عشق کرنا ہمارا فرض ہے، انشاء اللہ ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔ اس کے لئے ایک دوسرے کی مدد اور پیار کرنا ہے جو پیار سویٹ ہوم سے بانٹا جا رہا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔